مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی جریدے کے مطابق دنیا کے صرف 20ممالک میں مکمل جمہوریت ہے۔
برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کے تحقیقی ادارے ’انٹیلی جنس یونٹ‘ کے مطابق دنیا کی صرف4عشاریہ5فی صد آبادی مکمل جمہوریت میں رہتی ہے۔ عالمی انڈیکس کے مطابق دنیا بھر کے صرف 20 ممالک میں مکمل جمہوریت ہے جبکہ 57 ممالک ایسے ہیں جہاں حکومتی نظام ناقص ہے تاہم وہ تقریبا جمہوریت کے قریب ہیں۔ 39 ممالک کو نیم جمہوریت میں شمار کیا گیا جہاں انتخابی عمل شفاف نہیں، سول سوسائٹی اور قانون کی عملداری بھی کافی کمزور ہے۔ انڈیکس کے مطابق 53 ممالک میں جمہوریت کا وجود نہیں۔ دنیا کے بہترین 10 جمہوری ممالک میں سرفہرست ناروے ہے دیگر میں آئس لینڈ، سویڈن، نیوزی لینڈ، ڈنمارک، کینیڈا، آئرلینڈ، فن لینڈ، آسٹریلیا اور سوئٹز لینڈ بالترتیب ہیں۔
جمہوری ممالک میں برطانیہ 14ویں، امریکہ 25ویں، بھارت 41ویں، پاکستان 112ویں، چین 130؍، افغانستان143اور ایران 150درجے پر ہے!
آپ کا تبصرہ